کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ کوئٹہ میں گولڈن ویک کا آغازہوگیاجس میں فٹبال، کرکٹ، بیڈمنٹن، ڈسک تھرو اور شطرنج سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں گولڈن ویک کے میچوں کا باقاعدہ افتتاح پرنسپل پروفیسرعبدالرزاق صابر اور دیگر اساتذہ نے کیا گذشتہ روزکرکٹ اور فٹبال کے میچز منعقد ہوئے جن میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا دیگر کھیلوں کےمقابلےبھی نہایت جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔