ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 27افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افرادکے خلاف مقدمات درج کرلیے ، کینٹ پولیس نے ملزم آشر سرور سے 40لیٹر شراب ،مظفر آباد پولیس نے ملزم ناصر علی سے 1190گرام چرس، قطب پور پولیس نے ملزم بلال سے 15لیٹرشراب،شاہ شمس پولیس نے ملزم فریاد سے 20لیٹرشراب ملزم عامل سے 20لیٹرشراب اور اشرف سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں 8 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے دوران سرچ آپریشن قحبہ خانہ پر چھاپہ ما ر کرمتعدد مرد اور عورتوں کو نازیبا حرکات کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،تھانہ الپہ پولیس نے تحفظ ماحولیات کی خلاف ورزی کرنے اور اینٹوں کی زگ زیگ بھرائی نہ کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ تھانہ صدر پولیس نے کمرشل آرڈر کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔