• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی: 1065 سے زائد طلبہ و طالبات کیلئے تربیتی سیشنز کا انعقاد

کوئٹہ(پ ر) لورالائی کے مختلف تعلیمی اداروں میں گزشتہ ہفتے ایک ہفتہ طویل کاروباری اور کاروباری ترقیاتی پروگرام کے تربیتی سیشنز منعقد ہوئے۔ جن میں 1065 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔یہ سیشنز یونیورسٹی آف لورالائی، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور ILMI سائنس اکیڈمی میں منعقد ہوئےجہاں شرکاء نے کاروباری سوچ، کاروبار کے آغاز اور جدید کاروباری آئیڈیاز پیدا کرنے کے عملی طریقے سیکھے۔ یونیورسٹی آف لورالائی میں سیشنز کی قیادت زین علی اور ڈاکٹر طارق کاکڑ نے کی۔محکمہ امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام یہ تربیتی سیشنز بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ہیں ۔جس کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں 35 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی ۔ تربیتی سیشن کے موقع پر ٹرینرز نے بتایا کہ سیشنز میں طلبہ و طالبات نے کاروباری منصوبہ بندی، مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز اور جدید آئیڈیاز کے عملی نفاذ کے بارے میں جامع معلومات حاصل کیں۔
کوئٹہ سے مزید