• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ پریکٹس کے باوجود الاؤنس لینے والے نشتر ہسپتال کے12ڈاکٹروں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے پرائیویٹ پریکٹس کے باوجود نان پریکٹس الاؤنس لینے والے نشتر ہسپتال کے12ڈاکٹروں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ،ان شکایات پر ان ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تھے ،اور محکمہ سے غلط بیانی کرکے اس مد میں لاکھوں روپے وصول کرنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ، جس میں مبینہ طور پر ان ڈاکٹروں نے نجی پریکٹس کا اعتراف بھی کیا ، مگر بعدازاں حیران کن طور پر ان ڈاکٹروں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ، جبکہ اس مد میں وصول کردہ 29 لاکھ روپے سے زائد کی رقوم بھی ریکور نہیں کی گئیں ،جس پر صحت حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔
ملتان سے مزید