کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر بلاک ون کے رہائشی اپارٹمنٹ میں چوری کی انوکھی واردات ،ملزم نے طوطا ڈھونڈنے کا بہانہ بنا کر 7 سالہ بچی کو لوٹ لیا۔متاثرہ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ گھر کی بیل بجی تو باہر ایک شخص پینٹ شرٹ میں موجود تھا۔ ملزم نے خاتون سے کہا کہ اس کا طوطا گھر کے اندر گیلری میں آگیا ہے اور وہ اسے تلاش کرنا چاہتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون سے طوطا پکڑنے کیلئے ڈنڈا مانگا جس پر خاتون فلیٹ میں ڈنڈا تلاش کرنے چلی گئیں۔ ملزم اس دوران طوطا ڈھونڈنے کے بہانے فلیٹ میں داخل ہوا اور اندر آتے ہی سب سے پہلے اندر موجود بچی کا موبائل چھین لیا اور دوسرا موبائل بیڈ سے اٹھالیا۔