کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک قطر فیملی تکافل کا آئی پی او کے ذریعے 1.1ارب روپے اکھٹاکرنے کے منصوبہ ، آئی پی او کی بک بلڈنگ کا آغاز 11دسمبر سے ہوگا جو 12دسمبر تک جاری رہے گی۔آئی پی او میں بڑے انفرادی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو 100فیصد (50ملین شیئرز) آفر کیے جائیں گے۔ بک بلڈنگ کے عمل کے بعد کامیاب بولی دہندگان کو 50ملین شیئرزمیں سے37.5ملین شیئرز(75فیصد) جبکہ بقیہ 12.5 ملین(25فیصد) شیئرزریٹیل سرمایہ کاروں کیلئے اسٹرائک پرائس پر پیش کیے جائیں گے۔ بک بلڈنگ کا آغاز 14روپے فی حصص سے کیا جائے گا اور بک بلڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی بنیاد پر حصص کی اسٹرائک پرائس 21روپے فی شیئر تک بڑھ سکتی ہے۔ آئی پی او کی لیڈ منیجر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کہاکہ یہ پاکستان میں کسی بھی بڑی فیملی تکافل کمپنی کا پہلا آئی پی او ہے۔