• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق مانگنے نکلو تو سڑکوں پر گھسیٹا جاتا ہے، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر جب حکمران بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں، حقیقت اس کے بالکل برعکس نظر آتی ہے۔ یہاں انسانی حقوق کی بات تو کی جاتی ہے، مگر جب کوئی اپنے حقوق مانگنے نکلتا ہے تو اسے سڑکوں پر گھسیٹا جاتا ہے، اس کی تذلیل کی جاتی ہے اور اسے انصاف کی بجائے ظلم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔معصوم بچوں کو جیلوں میں بند کرنا، عورتوں کو اُن کے حقوق دینے کی بجائے بھیک مانگنے پر مجبور کرنا، یہ ہمارا موجودہ نظامِ ریاست کی سنگین ناکامی ہے۔ اسی بے حسی اور ناانصافی کے باعث ہزاروں لوگ آج بھی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر مجبوراً راتیں گزار رہے ہیں۔غریب عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدحالی سے تنگ آ کر اپنے بچوں کو بیچنے اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ غریبوں کے نام پر جاری کئے جانے والے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید