• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، اسلام آباد کلب کو 70 لاکھ روپے کی یکمشت ادائیگی پر شدید تحفظات

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں سینٹر طلحہ محمود نے ایس ای سی پی کمشنر عبدالرحمن وڑائچ کی مدت ملازمت ختم ہونے کے قریب ممبر شپ کی مد میں اسلام آباد کلب کو 70لاکھ روپے کی یکمشت ادائیگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیاہے ، چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے وضاحت کرتےہوئے کمیٹی کو بتایا کہ کمشنر عبدالرحمن وڑایچ کی مدت ملازمت ختم ہونےپر رقم کو ایڈجسٹ کر لیاجائے گا، ارکان کمیٹی نے متفقہ ہدایت کر دی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے معاملے کےحل تک سبکدوش ہونیوالے کمشنر زکی رقومات کی سٹیلمنٹ کو روکاجائے کیونکہ پی اے سی کی جانب سےآڈٹ پیرا کلیئر نہ ہونے پر سکبدوش ہونیوالے کمشنر سے رقوم کی ریکوری کا فیصلہ آسکتا ہے، چیئرمین ایس ای سی پی نے کمیٹی کو بتایا پی اے سی کا آئندہ اجلاس رواں ماہ ہوگاجہاں اے جی پی آر ایس ای سی پی کی تنخواہوں میں اضافہ کامعاملہ ایجنڈے پر ہے،قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا ۔

ملک بھر سے سے مزید