• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہیگا نہ حالات کنٹرول میں آئینگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہیگا نہ حالات آپکے کنٹرول میں نہیں آئینگے، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، خان صاحب سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے جو ملاقاتوں کے لیے آتا ہے اس پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے، اگر وہ دو گھنٹے تک اور بیٹھے رہتے تو ملک اور قوم کا کیا نقصان ہو جاتا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ یہ بہانہ لگا رہے ہیں کہ خان کی ٹویٹ کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو رہی، کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے انکی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے؟
اہم خبریں سے مزید