• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پی ٹی آئی کا دھرنا ختم کرا دیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا رات گزشتہ رات ختم کرا دیا،واٹرکینن کے استعمال  پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور50 کے قریب  کارکن  منتشر ، پولیس پر پتھراؤ                                            ،پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات 2بجے کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا ،اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤبھی کیاگیا،واٹرکینن کے استعمال پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور 50کے قریب پارٹی کارکن منتشر ہوگئے ،سابق سینیٹر مشتاق بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہاریک جہتی کےلیے دھرنے میں پہنچے تھے، وہ بھی واٹرکینن سے پھینکے گئے پانی کی زدمیں آگئے۔
اہم خبریں سے مزید