• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ، ایف آئی اے نے شہریوں کو خبردار کردیا

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کمبوڈیا تھائی لینڈ اور دیگر مشرقی ایشیائی ممالک میں پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دینے میں ملوث عناصر شہریوں کو وزٹ ویزوں پر ان ممالک بھجواتے ہیں ۔ایف آئی اے کے مطابق بعد ازاں شہریوں کے پاسپورٹ ضبط کر لیتے ہیں اور انہیں یرغمال بنا کر تشدد کرتے ہیں۔ایف آئی اے نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ بیرون ملک ملازمت کے لیے ہمیشہ قانونی اور محفوظ راستہ اختیار کریں۔ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایت کے لیے ایف آئی اے ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید