• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BISP کے ایک کروڑ مستحقین کیلئے اچھی خبر؛ مارچ سے قطاروں میں لگنا بند

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک کروڑ مستحقین کیلئے اچھی خبر ہے کہ مستحقین کو مارچ 2026 سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے گھر بیٹھے ادائیگیاں ہوں گی۔یہ اعلا ن وفاقی وزیر تخفیف غربت عمران احمد شاہ نے بدھ کے روزپینل چیئر مین علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں شر میلا فاروقی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا اس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور خواتین کو قطاروں میں لگنے سے نجات ملے گی ،ایک کروڑ اکائونٹ بن چکے ہیں،فون سمیں تقسیم ہونی ہیں، 40 ہزار کیسز چیک ہوئے،8 ہزار ڈبل تھےجنہیں نکال دیاگیا۔شر میلا فاروقی نے کہا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کرے۔ نبیل گبول نے کہا کہ ان کے حلقہ ان کے حلقہ میں خواتین قطاروں میں کھڑی ہوتی ہیں۔ کمپیوٹر اپریٹر ان سے رشوت لیتا ہے۔ اس پروگرام سے کرپشن کو ختم کیا جا ئے۔ عمران احمد شاہ نے بتایا کہ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر کا وزارتوں کو شئیر نہیں ملتا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے حکومت نے 716ارب روپے مختص کئے ہیں، سحر کامران کے سوال کے جواب میں عمران احمد شاہ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان بیت المال کے درمیان 2023 میں معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ڈیٹا شئیرنگ ہوتی ہے،اس کے تحت 40 ہزار کیسز چیک ہوئے،8 ہزار ڈبل تھے اور وہ نکالے گئے،اس میں آگےچل کر مزید بہتری آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید