• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کےاعلان کے باوجود 3 بلٹ پروف گاڑیاں تاحال موجود

پشاور(ارشد عزیز ملک )حیران کن طور پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے وہ تین پرانی بلٹ پروف گاڑیاں واپس نہیں کیں جن کی واپسی کا انہوں نے خود اعلان کیا تھا۔ محسن نقوی کی جانب سے آئی جی خیبر پختونخوا کو دی گئی یہ گاڑیاں اب بھی صوبائی حکومت کے پاس ہیں اور اسلام آباد کو نہیں بھیجی گئیں۔13 ہیوی مکینیکل انڈسٹریز سے وصول ، مزید 20اس ماہ مل جائیں گی،ایچ ایم آئی کوگاڑیاں بکتربند بنانے کا الگ آرڈر،20 مکمل ہوچکیں، ذرائع کے مطابق  گاڑیاں واپس نہیں کی گئیں، اب بھی صوبائی پولیس کے پاس موجود ،46 ریوو گاڑیاں بکتربند بنانے کے لئے آرڈر کی گئیں،یہ گاڑیاں وفاقی وزارت داخلہ نے ہائی رسک علاقوں میں تعینات پولیس افسران کی سکیورٹی بڑھانے کے لئے فراہم کی تھیں۔ تاہم وزیر اعلی سہیل آفریدی نے انہیں پرانی اور ناقص قرار دے کر واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ایسی گاڑیوں کو رکھنا صوبے اور پولیس کی توہین ہوگی۔وفاق نے اس فیصلے پر سخت تنقید کی تھی۔ وفاقی وزرا نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے دوران ایسی بکتر بند گاڑیوں کو واپس کرنا پولیس کو غیر محفوظ چھوڑنے کے مترادف ہے۔
اہم خبریں سے مزید