• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے احتجاج جا ری رکھا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی  اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین  اسمبلی نے احتجاج جا ری رکھا، بانی پی ٹی آئی کی تصویر والے پوسٹر اٹھا کر ایوان میں داخل  ہوگئے،  نعرے بازی ، کورم کی نشاندہی کردی، وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے آ غا رفیع اللہ کے درمیان نوک جھونک۔ وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر پارلیمانی امو ر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے آ غا رفیع اللہ کے درمیان نوک جھونک بھی  جا ری رہی ۔ پینل آف چیئر پرسن کے رکن علی زاہد نے اجلاس کی صدارت کی۔ ایوان میں آتے ہی پی ٹی آئی ارکان نے نعرے بازی شروع کردی۔ انہوں نے کون بچائے گا پا کستان  عمران خان،عمران تیرے جاں نثار ،بے شمار  بے شمار،فسطائیت مردہ باد ،ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے  کے نعرے لگائے،بعض پی ٹی آئی ارکان نے موبائل سے تصاویر بنائیں جس پر چیئر مین علی زاہد نے ہدایت کی کہ  تصویریں نہ بنائیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں    تصویریں بنانا منع ہے ۔
اہم خبریں سے مزید