• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025، طب کی بڑی کامیابیاں، کم بجٹ کے باوجود سائنس کا تاریخی سال

کراچی (رفیق مانگٹ) مالی وسائل میں کمی اور تحقیقاتی ٹیموں کے سکڑنے کے باوجود رواں برس میں سائنس نے طب کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، پہلی غیر ہارمونل ادویات مؤثر ثابت، بچوں کی الرجی کیلئے سوئی کے بغیر ایپی نیفرین اسپرے متعارف، اعضا کی دوبارہ افزائش کے نئے جینیاتی اشارے، ایک بچے کیلئے خصوصی جین ایڈیٹنگ، ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے نصف سالہ انجکشن نے خطرات تقریباً ختم کر دیے، لبلبے کے سرطان کی قبل از وقت روک تھام کی امید افزا تحقیق، برطانیہ کا ڈیجیٹل ہیومن اٹلس ،انسانی جسم کی سمجھ میں انقلابی پیش رفت۔بیماریوں کی روک تھام، کینسر کے علاج میں نئی بہتری، جینیاتی ترمیم، اور انسانی جسم کے خفیہ نظام کو سمجھنے میں پیش رفت نے مستقبل کے علاج کے طریقوں کو نئی سمت دی ہے۔نیشنل جیوگرافک کی رپورٹ کے مطابق مینوپاز کے دوران گرمی کی لہروں سے متاثر خواتین کے لیے پہلی بار دو غیر ہارمونل ادویات نے مؤثر علاج کی راہ ہموار کی۔
اہم خبریں سے مزید