• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں دولت اور آمدنی کی شدید عدم مساوات بے نقاب

کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا میں دولت اور آمدنی کی شدید عدم مساوات بے نقاب، امیر ترین 10فیصد آبادی کے پاس 75فیصد دولت، جنوبی افریقہ عدم مساوات میں سرفہرست، برازیل، میکسیکو، بھارت، تھائی لینڈ جیسے ممالک سخت عدم مساوات کا شکار ہیں،یورپ نسبتاً متوازن،پاکستان میں 10فیصد امیر 42فیصد آمدنی پر قابض، 50فیصد غریب ترین صرف 13فیصد تک محدود ، ایشیا و لاطینی امریکا شدید غیر مساوی، خطوں وممالک کا فرق تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ورلڈ اِن اِکوئیلٹی رپورٹ 2026 کے مطابق دنیا میں دولت اور آمدنی کا فرق خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جہاں امیر ترین 10 فیصد آبادی دنیا کی 75 فیصد دولت اور 53 فیصد آمدنی پر قابض ہے، جبکہ غریب ترین نصف انسانیت کے پاس صرف 2 فیصد دولت اور 8 فیصد آمدنی رہ گئی ہے۔پاکستان میں آمدنی کی عدم مساوات نمایاں ہے،سب سے امیر 10 فیصد گھرانوں کے پاس مجموعی قومی آمدنی کا تقریباً 42 فیصد ہے، جبکہ غریب ترین 50 فیصد حصہ صرف 13 فیصد تک محدود ہے۔
اہم خبریں سے مزید