• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کی عدالتی محاذ پر دباؤ بڑھانے کیلئے قوانین کی بارش

کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو کی عدالتی محاذ پر دباؤ بڑھانے کیلئے قوانین کی بارش، مقصد مجرمانہ مقدمے سے بچنا، ناقدین کا کہنا ہے اسرائیلی وزیر اعظم اس سیاسی دباؤ کو بارگیننگ چپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے حالیہ ہفتوں میں پارلیمنٹ میں تیزی سے ’’اینٹی ڈیموکریٹک‘‘ نوعیت کے متعدد قوانین پیش کر کے اسرائیل کی عدالتی اور سیاسی فضا کو شدید ہلا دیا ہے، جسے تجزیہ کار ان کی جاری مجرمانہ ٹرائل سے بچنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اس سیاسی دباؤ کو ’’بارگیننگ چپ‘‘ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ ممکنہ صدارتی معافی یا عدالتی رعایت حاصل کی جا سکے، جبکہ ان کے اقدامات اسرائیل کے جمہوری ڈھانچے کو مزید غیر مستحکم کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید