• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی کشمکش کے ذمہ دار دونوں فریق ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ اگر حالات واپسی کے قابل نہیں تو ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ جواب میں تجزیہ کاروں شہزاد اقبال، عمر چیمہ، ریماعمر اور سید محمد علی نے کہا کہ حالیہ دو برس سے سیاسی کشمکش جوں کی توں ہے اور کسی فریق نے لچک نہیں دکھائی جس کی ذمہ داری دونوں فریق پر عائد ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے بھی مذاکرات کے بیانات تو دیئے مگر کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان اپنے طرزِ عمل پر نظر ثانی کریں گے یا دباؤ ڈال کر اندرون و بیرون ملک ہمدردی حاصل کرنے کی حکمت عملی جاری رکھیں گے۔ تجزیہ کار ریما عمر نے کہا کہ 2024میں پی ٹی آئی سے حق چھینا گیا غلط مقدمات قائم ہوئے اور ایسے قوانین منظور کئے گئے جن کا مقصد انہیں دیوار سے لگانا تھا۔ اس پس منظر میں عمران خان روایتی سیاست سے ہٹ کر راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں اور یہ ان کا حق ہے اگرچہ اس طرزِ عمل سے کامیابی مشکل ہے۔ مخالفین کا خیال ہے کہ ان سے ووٹوں کی جنگ نہیں جیتی جاسکتی اسی لئے سب نے اتحاد بنایا ہے۔ ریما عمر کے مطابق عمران خان کے اقدامات اگرچہ روایت سے مختلف اور مثبت ہیں لیکن ان کا پیغام انقلابی نہیں۔
اہم خبریں سے مزید