• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی زری پالیسی کا اعلان 15 دسمبر کو، شرح سود برقرار رہنے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 15دسمبر کو کرے گا‘زری پالیسی کمیٹی اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لیکر شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائےگا‘ذرائع کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی چیمبر نے اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا مطالبہ کیاہے ‘کے سی سی آئی کے صدر محمد ریحان حنیف نے اسٹیٹ بینک پر زور دیا ہے کہ وہ پالیسی ریٹ میں کم از کم 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرے تاکہ شرحِ سود کو 10 فیصد تک لایا جا سکے کیونکہ 2024کے مقابلے میں مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو اُس وقت بلند سطح پر تھی لہذا اب مانیٹری پالیسی میں نرمی کی خاصی گنجائش ہے۔

اہم خبریں سے مزید