• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب اپنی مشہور چار گھنٹے نیند کی بجائے پانچ سے چھ گھنٹے سوتا ہوں، شاہ رخ

کراچی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اب اپنی مشہور چار گھنٹے کی نیند کی بجائے پانچ سے چھ گھنٹے سوتا ہوں، زیادہ نیند سے پٹھوں کی بہتر بحالی ممکن، دل کبھی نہیں تھکتا، جسم تھکن کے باوجود کام جاری رکھتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی فٹنس روٹین میں ایک اہم تبدیلی کی ہے اور اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بنایا ہے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ اب اپنی مشہور چار گھنٹے کی نیند کی بجائے پانچ سے چھ گھنٹے سوتے ہیں تاکہ ورزش کے دوران پٹھوں کی بہتر بازیابی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جسم تھک جاتا ہے، لیکن دل کبھی نہیں تھکتا، اسی جذبے سے وہ مسلسل کام کرتے رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ورزش کے بعد پٹھوں کی مرمت اور نشوونما کے لیے نیند نہایت ضروری ہے، اور سب سے مؤثر پٹھوں کی بحالی گہری نیند کے دوران ہوتی ہے، جس میں 7 سے 9 گھنٹے کی معیاری نیند اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید