• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن الزام؛ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم انسپکٹرملازمت سے معطل، انکوائر ی شروع

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) کلکٹر یٹ آف کسٹم اسلام آباد ائر پورٹ پر تعینات گریڈ16کے انسپکٹر محمد انس بٹ کو کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فوری طور پر معطل کر دیاگیا ،ان کے خلاف انکوائر ی شروع کر دی گئی ، ذرائع کے مطابق انسپکٹر محمد انس بٹ پرچینی شہری نے مبینہ طور پر رشوت لینے کا الزام لگایاتھا اس چینی شہری نے چیف کلکٹر اسلام آباد ائرپورٹ کو درخواست میں شکایت کی کہ مذکورہ انسپکٹر نے ائر پورٹ پر ان کو ہراساں کیا اور ان سے ٹیکس کی مد میں 10لاکھ روپے طلب کیے جب ان سے اس کی رسید مانگی گئی تو انہوں نے پہلے دھمکیاں دیں اور بعد ازاں جو رسید دی وہ 8لاکھ روپے کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید