• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

31 دسمبر کی ڈیڈ لائن سے قبل سعودی والٹ میں رقوم جمع کروائیں، سیکرٹری مذہبی امور کی حج آپریٹرز کو ہدایت

اسلام اباد( نیوز رپورٹر ) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن کی زیر صدارت پرائیویٹ حج سکیم کا جائزہ اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائیویٹ حج منتظمین اور حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے نمائندوں نے اسلام آباد اور دیگر شہروں سے بذریعہ زوم شرکت کی۔ اجلاس میں پرائیویٹ حج کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سعودی ای والٹ میں 31دسمبر کی ڈیڈ لائن سے قبل رقوم کی موجودگی یقینی بنائیں۔ تمام پرائیویٹ حج منظمین کو منیٰ کے پلاٹس کی بکنگ اور مطلوبہ رقم کی موجودگی کے ثبوت 15دسمبر سے وزارت میں جمع کروانے کی خصوصی تاکید کی گئی۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے کہا کہ وزارت کے جاری کردہ اخباری اشتہار اور متعدد خطوط میں ڈیڈ لائن سے متعلقہ ہدایات پر عمل لازمی ہے۔
اہم خبریں سے مزید