• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کو نہیں بھول سکتے، سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں، شرجیل میمن

اسلام آباد(نامہ نگار) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن ہم 9مئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں، ہم سیاست میں کسی کو غدار نہیں کہتے، سوچ سمجھ کر سیاست کریں، نوجوانوں کو گالم گلوچ، تبا ہی کی طرف نہ لے کر جائیں ، سندھ ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کو دھاندلی کے ذریعے 2018میں اقتدار میں لایا گیا ، اُس شخص نے 2018میں مینڈیٹ چوری کیا،2018میں پی ٹی آئی کو دھاندلی کر کے حکومت دی گئی ، ساڑھے تین سال میں انہوں نے کوئی بھی کام نہیں کیا،ساڑھے تین سال میں کوئی بھی بڑا پروجیکٹ گنوا نہیں سکتے ،ان کا دور سیاہ دور کے طور پر جانا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بات کرتا ہے، جب اقتدار میں تھے اس وقت جمہوری سوچ کیوں نہیں آئی،ساڑھے تین سال پہلے کی باتیں بھول گئے، جب فوج نے سیاست میں مداخلت نہ کی، کہا نیوٹرل ہیں اُنہوں نے کہا نیوٹرل تو جانور ہے،اُن کے دور میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہوئی،آپ کو کوئٹہ کے ورثا پکارتے رہے آپ نہیں گئے۔شرجیل انعام کا کہنا تھاکہ سیاسی مخالفین کو بیان بازی پر گرفتار کیا گیا اورمیڈیا ٹرائل کرایا گیا ،سیاسی لوگوں کو منشیات کیس میں گرفتار کرایا گیا۔

اہم خبریں سے مزید