• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت؛ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی زائد المیعاد اپیلیں مسترد کر دیں

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی زائد المیعاد اپیلیں مسترد کر دی ہیں جبکہ جسٹس حسن اظہررضوی نے ایف بی آر کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب دائر کردہ اپیلیں زائد المیعاد ہیں، اور زائد المیعاد اپیلوں کو پذیرائی نہیں دی جا سکتی ہے ۔جسٹس حسن اظہررضوی کی سربراہی میں جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بدھ کے روزفیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مختلف اپیلوں کی سماعت کی تو جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اپیلوں کے مواد کی خط وکتابت کی وجہ سے دائر کرنے میں تاخیر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید