• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں 196سیلف میڈ ارب پتی ابھرے، وراثتی دولت بھی ریکارڈ بلند

کراچی (نیوز ڈیسک)2025میں 196 سیلف میڈ ارب پتی ابھرے، وراثتی دولت بھی ریکارڈ بلند، سیلف میڈ ارب پتیوں کی مجموعی دولت 386.5ارب ڈالر رہی،91وارثوں نے 297.8 ارب ڈالر حاصل کیے۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق2025میں دنیا بھر میں 196سیلف میڈ کاروباری افراد ارب پتی بن گئے، جن کی مجموعی دولت 386.5 ارب ڈالر رہی، جس میں امریکہ اور ایشیا پیسیفک نے قیادت کی۔ امریکا میں 92 نئے ارب پتی سامنے آئے جبکہ ایشیاپیسیفک میں 61 نئے ارب پتی شامل ہوئے۔ EMEA خطہ نسبتاً پیچھے رہا۔ اس سال وراثتی دولت بھی ریکارڈ کی بلندیاں چھو گئی، 91 وارثوں نے مجموعی طور پر 297.8 ارب ڈالر حاصل کیے، جس سے کئی نسلوں پر محیط ارب پتیوں کی تعداد بڑھ کر 860 ہو گئی۔

اہم خبریں سے مزید