کوئٹہ( پ ر) جے یو پی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی صدر عبدالقدوس ساسولی نے کہا ہے کہ نظام مصطفیٰ سے انحراف کی وجہ سے ملک و قوم گرداب میں ہے امن و امان اور معیشت کی صورتحال دگر گوں ہے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں یہ بات انہوں نے جے یو پی نورانی بلوچستان کے صوبائی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں مرکزی رہنما صاحبزادہ مفتی محمد جان قاسمی قادری،قاری نورمحمدحسینی اجلاس میں مولانا محمد یونس لہڑی، مولانا محمد عیسیٰ پندرانی، سید حاکم شاہ جیلانی، محمد شاکرقادری، میرشاہ کریم مینگل،مولانا دیدار علی قادری،مولاناابوبکر قادری سمیت صوبائی شوریٰ کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں تنظیمی دستور کے مطابق آئندہ مدت کیلئے جے یو پی کے صوبائی انتخابات منعقد ہوئے جس کے مطابق کثرت رائے سے سید مومن شاہ جیلانی صوبائی صدر، مولانا سراج احمد نورانی سینئر نائب صدراورمولانا رستم نورانی صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے دستور کے مطابق باقی عہدیداروں کا انتخاب باہمی مشاور ت سے کیا جائے گا میر عبدالقدوس ساسولی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیامفتی محمد جان قاسمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب عہدیداروں پر لازم ہے کہ وہ دن رات ایک کرکے جماعت کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں انہوں نے کہا کہ ملکی بقاء وسلامتی نظام مصطفیٰ سے وابستہ ہے۔