کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پی پی ایچ آئی بلوچستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 57 واں جنرل اجلاس ہیڈ آفس میں چیئرمین منیر احمد بادینی کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں فنانس اور ایچ آر کمیٹیوں کی سفارشات کی متفقہ منظوری دی گئی اس موقع پر چیئرمین منیر احمد بادینی نے چیف ایگزیکٹو افسر پی پی ایچ آئی بلوچستان ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو اور بورڈ ممبران کے ہمراہ نئے متعارف کردہ ای فائلنگ سسٹم کا افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ ای فائلنگ سسٹم کا آغاز خودکار نظام ،ڈیٹا کو محفوظ کرنے اور پرانے طریقہ کار کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے پی پی ایچ آئی بلوچستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے چیف ایگزیکٹوافسر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے بورڈ کو بنیادی صحت کی خدمات میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس میں بورڈ ممبران محمد نسیم لہڑی ، روشن خورشید بروچہ ، عرفان احمد اعوان ، قیصر خان جمالی ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت ریاست علی ، چیف سیکشن محکمہ پی اینڈ ڈی محمد عارف بلوچ ، سیکشن آفیسر بجٹ، محکمہ خزانہ درشن لال اور پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد ذاکر ناصر نے شرکت کی۔