• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے مزدور رہنما کی ملاقات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے مرکزی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اوران سے اپیل کی کہ مزدوروں کے حل طلب مسائل پر عملدرآمد ،وفاقی طرز پرDRAالاؤنس کی منظوری اورBDA کے مزدوروں کی 3ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے جس پر وزیراعلیٰ نے لیبر پالیسی بنانے کیلئے کمیٹی قائم کی جبکہ مزدوروں کے دیگرمسائل کے حل کیلئے صوبائی مشیر، سیکرٹری لیبر، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ اور آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز بلوچستان اور لیبر فیڈریشن بلوچستان کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنانے اور BDAکے مزدوروں کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کیے۔
کوئٹہ سے مزید