• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنک بسوں کی شمولیت سے خواتین کو سہولت ملے گی،ربابہ خان بلیدی

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نےکوئٹہ میں عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے اور خواتین کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پنک بسوں کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 5 پنک بسوں کی شمولیت سے خواتین کو سہولت ملے گی صوبائی حکومت خواتین کی فلاح اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلز بس سروس کا دائرہ کار صوبے کے مزید علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید