• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی نئی نسلوں کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہے، یونس بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ٹوڈیز وومن آرگنائزیشن کے زیراہتمام عالمی یوم انسداد بدعنوانی 2025 کے حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل گلوبل اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے تعاون سے کوئٹہ پریس کلب میں راؤنڈ ٹیبل مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کا اتحاد ، ماحولیاتی شفافیت اور پائیدار ترقی کا فروغ تھا مہمان خصوصی سابق ڈپٹی میئریونس بلوچ تھے گل حسن درانی نے شرکا کو خوش آمدیدکہا مہمان خصوصی یونس بلوچ نے کہاکہ نوجوانوں کی فعال شرکت خوش آئند ہے انہوں نے کہاکہ کرپشن سے پاک معاشرے اور ماحول دوست مستقبل کی بنیاد نوجوانوں کی قیادت ، شفاف نظام اور مشترکہ جدوجہد ہی ہے ماحولیات اور شفافیت لازم و ملزوم ہیں بدعنوانی نہ صرف انتظامی ناکامی بلکہ قدرتی وسائل اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے شفاف طرز حکمرانی ،عوامی شمولیت اور اجتماعی ذمہ داری کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب ممکن نہیں پروفیسر فرخندہ اورنگزیب ،ولی خان خلجی ،وسیم باری، ایڈووکیٹ رضوان خان کاسی ، ایڈووکیٹ عبدالحئی، عرفان لاشاری ، اقلیتی برادری کے سردار جسبیر سنگھ ، شیزان ولیم بھٹی ، نعیم خلجی ، نصیر احمد چنہ ، ظہرہ ظہر ، شازیہ ملک سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
کوئٹہ سے مزید