کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شاہراہ بھٹو تا ایئر پورٹ رابطہ، 2 ارب روپے کے میگا منصوبے کا آغاز، منصوبے میں 60 کروڑ روپے کے تجارتی مراکز کی بحالی کا منصوبہ بھی شامل ، یہ منصوبے کراچی کے انفرااسٹرکچر میں حقیقی تبدیلی لائیں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے باضابطہ منظوری کے بعد ای۔پیڈ بڈنگ کے ذریعے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں تاکہ خریداری کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے، میئر کراچی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتظامی امور کو فوری طور پر مکمل کرکے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے، انہوں نے منصوبوں کے جائزے کے دوران کہاکہ عظیم پورہ فلائی اوور ایک اہم منصوبہ ہے جو شا رع فیصل اور شاہراہِ بھٹو کے درمیان تیز رفتار سفر کو ممکن بنائے گا۔