کوئٹہ (پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس مزدا اونر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی عصمت اللّٰہ کاکڑ نے صوبے کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس کیا اور ٹرانسپورٹ کو درپیش مشکلات زیرغور لائے گئے صوبائی ترجمان کلیم اللّٰہ خان کاکڑ نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں گرین بسز کا افتتاح خوش آئند ہے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی اور خصوصاً سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہیں حیات کاکڑ کی محنت اور لگن قابل تعریف ہے جب سے چارج سنبھالا ہے محکمہ میں نئی روح پھونک دی ٹرانسپورٹ کو جدید سہولتوں اور ٹیکنالوجی سے آراستہ اورٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کررہے ان کو بہترین اقدام پر خراج تحسین پیسش کرتے ہیں انہوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی کہ ایسے ایماندار افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے ایس ایس پی ٹریفک سے سے بھی اپیل کی کہ ٹرانسپورٹرز کو تنگ نہ کیا جائے۔