کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے پی ایس یل میں ٹیموں کے حصول میں یورپ، امریکا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے بولی جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کا اضافہ کردیا ہے، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تاریخ 22دسمبر تک بڑھادی گئی ہے، دریں اثناء پی ایس ایل روڈ شو ہفتے کو نیو یارک میں ہوگا۔