کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ کو یادگار نہ بنا سکے۔اتوارپرتھ میں افتتاحی میچ میں بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور اوپنر اننگ کا آغاز کیا لیکن وہ صرف5گیندوں کا سامنا کرسکے اور محض 2 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کی ٹیم سڈنی سکسرز کو پرتھ اسکارچرز نے پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ بارش کی وجہ سے میچ کو گیارہ گیارہ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ بابر اعظم نے مچل مارش کا اچھا کیچ لیا۔ پیر کو شاہین آفریدی کی ٹیم برسبین ہیٹ،کا میچ میلبورن رینیگیڈ سے ہوگا۔ بی بی ایل میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد رضوان اور دیگر پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔