• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں گندم کی خریداری میں خورد برد کا انکشاف

دادو( نامہ نگار جاوید ناریجو) محکمہ خوارک کے گوداموں سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم کی بوریوں میں خردبرد کا انکشاف ہوا ہیں سندھ کے 6 اضلاع کے گوداموں کی جانچ اینٹی کرپشن سندھ نے شروع کر دی جامشورو بھولاڑی گودام قمبر شہداد کوٹ گودام ۔ کندھ کوٹ۔ شکار پور۔ لاڑکانہ اور کراچی کے گودام شامل اینٹی کرپشن سندھ ڈائریکٹر جنرل کی تشکیل کردہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اینٹی کرپشن کے آٹھ آفسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل اینٹی کرپشن ٹیم کے کمیٹی چیئرمین ڈائریکٹر حیدرآباد عمران حسین ڈاوچ مقرر ممبران میں انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر ملیر کراچی قاضی شرف الدین ڈپٹی ڈائریکٹر اے سی ای کراچی اعجاز علی جتوئی شامل کمیٹی کے چوتھے ممبر ڈپٹی ڈائریکٹر قمبر سلیم اللہ میمن ڈپٹی ڈائریکٹر کشمور نظیر احمد ملک ڈپٹی ڈائریکٹر شکار پور زید عباس ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ شیراز احمد شامل ہیں کمیٹی 15دن میں گوداموں کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی جائے گئی کمیٹی گوداموں میں موجود گندم کی جانچ پڑتال کریں گئی اسٹاک کی کمی اسٹاک مینجمنٹ ریکارڈ گندم بیگ کی تعداد گندم کی حالت بیگ کا وزن چیک کریں گی گودام میں گندم کی کمی خردبرد معاملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کادوائی کی جائے گئی ۔

ملک بھر سے سے مزید