• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم شہروں سے کراچی کیلئے ریلوے فریٹ سروسز شروع کی جائے ، سائٹ ایسوسی ایشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا توڑ نکالنے کے لیے حکومت کو تجویز پیش کی کہ کراچی سے ملک بھر کے لیے اور ملک کے اہم شہروں سے کراچی کے لیے ریلوے فریٹ سروسز شروع کی جائے اور جامع حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے مال بردار ٹرینیں چلائی جائیں جس سے یقینی طور پر سامان کی کم وقت میں ترسیل کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی اور ساتھ ہی گڈز ٹرانسپورٹرز کی آئے دن ہڑتال سے بھی چھٹکارہ مل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کسی صورت بھی معیشت کے حق میں نہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹرانسپورٹرز کو باور کرائے کہ معیشت کو نقصان پہنچانے کا کوئی بھی قدم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید