• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے سبب اسلام آباد کی فضا زہریلی ہوگئی

اسلام آبا (اے ایف پی)آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے سبب اسلام آباد کی فضا زہریلی ہوگئی ،ای پی اے کی کارروائی،مختلف چیک پوائنٹس پر 80گاڑیاں ضبط، 300سے زائد جرمانے،احکامات پر عمل نہ کرنے والی گاڑیوں کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیں گے، سربراہ تحفظ ماحولیات ایجنسی ،پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد بھی فضائی آلودگی کا شکار ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں دن کے مختلف اوقات میں پی ایم 2.5 کی سطح اکثر کراچی اور لاہور سے بھی زیادہ ہوتی ہے اور 2024 میں پورے سال کے لیے شہر کی اوسط پی ایم 2.5 ریڈنگ 52.3 مائیکروگرام رہی جو لاہور کی 46.2 سے بھی زیادہ ہے۔یہ سالانہ اعداد و شمار عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے تجویز کردہ محفوظ حد پانچ مائیکروگرام سے کہیں زیادہ ہیں۔ ای پی اے کی سربراہ نازیہ زیب علی نے کہا کہ پہلے ہفتے میں چیک پوائنٹس پر 300 سے زائد جرمانے کیے گئے اور 80 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا، ہم کسی بھی قیمت پر غیر معیاری گاڑیوں کو شہر کی فضا زہر آلود کرنے اور عوامی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔احکامات پر عمل نہ کرنے والی گاڑیوں کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید