کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح ٹرمینل پر غیر ملکی ائیرلائن کے بند دفترسےلاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت عرفان بیگ کےنام سےہوئی۔ ذرائع کےمطابق کراچی ائیرپورٹ پرغیرملکی ائیرلائن کے بند دفترسےلاش برآمد ہوئی، لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پرتھائی ائیرکے بند دفترسے ملی، ملنے والی لاش ایک دن پرانی ہے، ذرائع کےمطابق لاش تھائی ائیرکےائیرپورٹ سروسز مینیجرعرفان بیگ کی ہے، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے عملے نے مرزا عرفان بیگ کی لاش کواسپتال منتقل کیا۔ نجی ائیر کے عملے نے ہفتے کی شام پروازکی روانگی کے وقت دفترکھولا تو اسٹیشن مینیجرمردہ حالت میں ملے، اہل خانہ کےمطابق عرفان بیگ سےکل رات سےرابطہ نہیں ہو رہا تھا۔