کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز کی اختتامی تقریب کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی خاصی سخت رہی، جس کی وجہ سے ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوا، ٹریفک جام کی وجہ سے تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے کھلاڑیوں کی بس بھی پھنس گئی جسکے باعث اسٹیڈیم کے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے وہ تقریب میں تاخیر سے شریک ہوئے، ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔