اسلام آباد(آئی این پی) سینئر پی ٹی آئی رہنما اور معروف قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔ قاضی انور کا کہنا ہے کہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی، اس پر عمل نہیں کیاجارہا۔ قاضی انور نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی، پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی۔