مظفرآباد (صباح نیوز)مظفرآباد میں فضائی آلودگی خطرناک صورت حال اختیار کر گئی،اسپتال مریضوں سے بھر گئے، بچے اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر ،دواؤں کی قلت،دارلحکومت مظفرآباد سمیت پورے ڈویژن میں سموگ خطرناک صورت حال اختیار کر گئی ہے بارشوں کے طویل عرصے سے نہ ہونے کے باعث گرد غبار آلودگی تہہ بہ تہہ فضا میں چھا گئی ہے اور ہر طرف اسموگ نے سارے ماحول کو جکڑ لیا ہے، سردی اسموگ کے باعث بیماریوں کا سیلاب آچکا ہے، بچے بوڑھے مرد خواتین جوان سب مختلف بیماریوں میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں اور ہسپتالوں میں مریضوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ہسپتالوں میں ٹیسٹ ادویات کا بحران بنا ہوا ہے کسی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، تاہم پرائیوٹ کلینک والوں کی چاندی ہو گئی ہے سارے عمل میں محکمے سوئے ہیں اور ہو کا عالم ہے لوگوں کی صحت شدید خطرے میں ہے خصوصاً بچے بوڑھے بہت زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔