اسلام آباد(این این آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد،سکھر موٹروے (ایم-6) کے دو حصوں کیلئے ٹھیکیداروں کو پری کوالیفکیشن کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دی ہے۔ یہ منصوبہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ایک اہم سڑک منصوبہ ہے، جس کی تکمیل سے ملک کے شمال-جنوب موٹروے نیٹ ورک کا سلسلہ مکمل ہو جائے گا۔