کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کراچی میں ڈمپر اور ٹینکر کے بڑھتے حادثات کو لسانی فسادات کی سازش قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ان حالات میں وزیر اعظم کی کراچی شہر سے لاتعلقی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے،کراچی میں بھاری ای چالان تو کئے جارہے ہیں مگر ٹریفک میں بہتری لانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے، ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے مگر صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہر کا بنیادی ڈھانچہ برباد ہوگیا ہے،سڑکیں بدحال ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو جس ذہنی اذیت اور کوفت کا سامنا ہے اس پر وفاقی حکومت توجہ دے،صوبائی حکومت اپنے مئیر کو اختیار دینے پر رضامند نہیں،بڑھتے ہوئے حادثات سے شہر کسی بھی وقت بڑے لسانی فساد کا شکار ہوسکتا ہے۔