• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PPP نے تمام وارڈز میں امیدوار کھڑے کیے ہیں، نور الدین کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما نورالدین کاکڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ، مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، یہ بات انہوں نے اتوار کو پارٹی کے سٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے مظلوم عوامی تحریک کے رہنماوں جانان خان اچکزئی ، آغا جان ہمدرد ، روف آزاد اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر پیپلز پارٹی زرغون ٹاؤن کمیٹی کے اراکین ملک شازیب کاسی ، عزیز خان ، حاجی عبدالغفور سلیما نخیل ، داؤد خان سلیمانخیل سمیت دیگر بھی موجود تھے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور حلقہ پی بی 41 میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بھی مشاورت کی گئی نورالدین کاکڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں تمام وارڈز میں اپنے امیدوار کھڑےکیے ہیں اور پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو انتخابی مہم چلارہی ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔
کوئٹہ سے مزید