• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ بلوچستان سے پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوگئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بار کونسل بلوچستان کے ایک ممبر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہفتہ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں اے جی آفس میں پریذائیڈنگ آفیسر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان عدنان بشارت اللّٰہ کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔جس میں بلوچستان بار کونسل کے آٹھ ممبران نے اپنے رائے دہی استعمال کی۔پاکستان بار کونسل کے لئے بلوچستان کی ایک نشست پر پانچ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جن میں پروفیشنل لائرز پینل کے منیر احمد کاکڑ نے چار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور بلوچستان سے پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوگئے۔جبکہ انڈیپنڈنٹ پینل کے میاں روف عطاء نے دو ووٹ امان اللّٰہ کنرانی اور جمیل احمد بابئی نے ایک ووٹ حاصل کیا۔
کوئٹہ سے مزید