• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی کے مطابق پورے ملک میں آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے ہڑتال کا آج چھٹا دن ہے اور ہڑتال جاری ہے کوئی بھی کسی کی غلط فہمی میں نہ آئے اور نہ ہی افواہوں پر کان دھریں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہڑتال مکمل طور پر کامیاب ہے بلوچستان سے کوئی لوڈنگ ان لوڈنگ نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی کرنے دیں گے ہماری ہڑتال آج چھٹے روز میں داخل ہو رہی ہے جب تک حکومت ہمارے جائز مطالبات جو کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں دیے جا چکے ہیں ان پر عمل درآمد نہیں کرتی تب تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی اور ہم کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہمارا احتجاج مزید سخت شکل اختیار کر سکتا ہے ہمارے ساتھ چیمبر آف کا مرس مرکزی انجمن تاجران بلوچستان بس فیڈریشن آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن بلوچستان بوزر ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں نے بھی ہمارے ہڑتال کی مکمل حمایت اور شانہ بشانہ ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
کوئٹہ سے مزید