کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان الحمد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن اور عقیل احمد کے والد کے انتقال پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ، لالا یوسف خلجی ، نسیم الرحمٰن ، سخی بخش رئیسانی ، ڈاکٹر عبدالحمید ، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ابو الحسن میری ، اورنگ زیب کھیتران ، جواد علی ہزارہ ، ملک فیصل حکم ، ملک فرخ حکم ، جہانگیر خان خلجی ، ظفر اقبال جمالی ، ملک ساجد ، ندیم خان پانیزئی ، جاوید اقبال ، احسان الہٰی ، عابد مقصود ، غلام فرید جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء زاہد اختر بلوچ ، مولانا حافظ نور علی ، سلطان محمد محنتی ، صدرالخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ طیب خان جدون ، اعجاز محبوب و دیگرنے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔