• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشو اکنامک سروے کرنے والے ہزاروں اساتذہ کے معاوضے میں اضافہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)سوشو اکنامک سروے کرنے والےصوبہ کے ہزاروں اساتذہ کے لیے معاوضے میں اضافہ کردیاگیا ، پنجاب اربن یونٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ چھٹی کے دن سروے کی ذمہ داریاں انجام دینے پر اساتذہ کو 4 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا ذرائع کے مطابق پبلک ہالیڈے اور اتوار کی چھٹی کے روز سوشو اکنامک سروے کرنے والے اساتذہ کو یہ معاوضہ دیا جائے گا۔ چھٹی کے دن 4 ہزار روپے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اتھارٹیز کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید