• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی سے متعلق موک ایکسرسائز کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)PC 03 (متی تل) میں سیکیورٹی سے متعلق موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔مشق کی نگرانی اور رہنمائی ڈی ایس پی گلگشت ارشد قیوم چغتائی اور ایس ایچ او قادرپورراں وقاراحمد نے کی اس موک ایکسرسائز میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، اسپیشل برانچ، سی آر او برانچ، پی آر او برانچ، محافظ اسکواڈ، ڈولفن اسکواڈ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا۔اس مشق کا مقصد ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس، بین الادارہ کوآرڈی نیشن، کمیونی کیشن سسٹم اور اسکول سیکیورٹی اقدامات کا عملی جائزہ لینا تھا۔
ملتان سے مزید