• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواہش ہےتاجر برادری حکومت اور بیورو کریسی کا متحد ہو کرمقابلہ کرے،خواجہ محمد شفیق

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان شہر کے لیے تاجر نمائندگان کا چناؤ جنوری 26ء میں ہو گا ا،لیکشن کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، چاہتے ہیں ملتان شہر کے لیے تمام گروپ الیکشن میں حصہ لیں اور شہر کی منتخب نمائندہ تنظیم سامنے آئے ان خیالات کا اظہار چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیٹی بن چکی ہے اور اس نے انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ جلد ہی انکے نام سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ شہر کے تمام تاجر گروپ اس الیکشن کا حصہ بنیں اور انتخابات کے زریعہ ملتان شہر کے تاجروں کی ایک ہی نمائندہ تنظیم معرض وجود میں آئے، تاجر برادری الگ الگ ذبح ہونے کی بجائے حکومت اور بیوروکریسی کا متحد ہو کر مقابلہ کرے۔
ملتان سے مزید